تھائی لینڈ میں ستائیس افراد کو قتل کرنے والا فوجی پولیس فائرنگ سے ہلاک

2020-02-09 16:27:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نو فروری کو تھائی لینڈ کے ذرائع ابلاغ کی نشر کردہ رپورٹ کے مطابق ،تھائی لینڈ میں ستائیس افراد کو قتل کرنے والا مسلح فوجی پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی کاروائی میں یہ بتیس سالہ مسلح فوجی اسی شاپنگ مال میں مارا گیا کہ جہاں وہ روپوش تھا۔ سکیورٹی فورسز نے آٹھ یرغمالیوں کو بھی بازیاب کیا جن میں سے چندزخمی ہیں ۔فائرنگ کے اس واقعے میں اب تک ستائیس افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

تھائی لینڈ کے مقامی میڈیا کے مطابق ،قتل کرنے والا ایک بتیس سالہ فوجی سارجنٹ تھا ۔اس نے آٹھ فروری کو فوجی اڈے سے ہتھیار چوری کر کے اپنے افسر اور دوسرے دو افراد کو قتل کیا اور اس کے بعد وہاں سے فرار ہو کرایک شاپنگ مال تک پہنچا جہاں اس نے عام لوگوں پرفائرنگ کی اور پھر پولیس کا مقابلہ کرنے کے لیے مال میں موجود چند افراد کو یرغمال بنالیا ۔ اب تک اس قتل کے واضح محرکات سامنے نہیں آئے ہیں۔


شیئر

Related stories