عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا نوول کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے تعاون پر زور
2020-02-09 16:29:41
آٹھ فروری کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھنوم نےجینیوا میں کہا کہ ٹھوس تعاون ، شفافیت ، اعداد و شمار کو فوری طور پر ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنا، اور درست مشورے نوول کروناوائرس کے پھیلاو کو روکنے میں سب سے اہم ہیں۔
ٹیڈروس نے ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایک سو چھیالیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اس ہفتے ہمارا ذہنی طور پر تیار ہونا سب سے ضروری ہے کیونکہ ڈبلیو ایچ او کا عملہ اور ہمارےشراکت دار نوول کرونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت موجودہ وبا سے متعلق باقاعدہ اپ ڈیٹس اور تکنیکی رہنمائی فراہم کرتا رہے گا۔
ایگزیکٹو بورڈ کا یہ اجلاس تین سے آٹھ فروری تک جاری رہا۔