اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کرونا وائرس سے متعلق افواہوں سے گریزاور وبا کے خلاف اتحاد پر زور
نو فروری کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے صدر تیجانی محمد بانڈے نے نوول کروناوائرس سے متعلق افواہوں اور غیر سرکاری معلومات کو سننے سے گریز کرنے اور اس وبا سے نمٹنےکے لیے یکجہتی اور تعاون پر زور دیا۔
جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے تیجانی محمد نے کہا کہ سب سے پہلی بات یہ کہ اس حوالے سے تمام تکنیکی معلومات ان لوگوں سے لینی چاہئیں جو اس حوالے سے بات کرنے کے مجاز ہیں اور اس کے بارے میں مکمل معلومات رکھتے ہیں ۔ دوسرا یہ کہ معلومات کے سلسلے میں سرکاری ذرائع کے ساتھ منسلک رہنا زیادہ بہتر ہے بصورت دیگر ہم ہر قسم کی غیر منطقی اور سنسنی خیز قیاس آرائیوں میں الجھ کر رہ جائیں گے جو کسی بھی طرح کسی کے لیے بھی فائدہ مند نہیں ہے۔ محمد بانڈے نے شفاف اور بروقت معلومات کے حصول کی اہمیت کو اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات قابلِ تعریف ہیں اور اقوامِ متحدہ میں چینی سفیر کی جانب سے اس تمام معاملے پر بہترین آگہی دی گئی ہے ۔