چین کی وبا پر قابو پانے کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں ، یو این سربراہ
2020-02-09 16:43:19
آٹھ فروری کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے افریقی یونین کے ہیڈ کواٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کی جانب سے نوول کروناوائرس پر قابو پانے کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر عالمی معیشت کی ترقی کے لیے طاقتور اور مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے ورنہ صورتحال گھمبیر اور افسوسناک ہو جائے گی۔ عالمی معاشرے میں چین کے خلاف اختیار کردہ بعض توہین آمیز روئیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انتونیو گتریز نے پرزور الفاظ میں کہا کہ عالمی برادری کو کرونا وائرس سے متعلق صورتحال سے نپٹتے وقت انسانی حقوق کا احترام کرنا چاہیئے اور ان معاملات میں مدد کرنی چاہیئے ،انہیں بدنام کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ۔