ستمبر۲۰۱۹ کے فلو سیزن کے بعد اب تک امریکہ میں دو کروڑ بیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں
2020-02-11 16:57:10
امریکہ میں بیماریوں کی روک تھام اور ان پر قابو پانے کے مرکز کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، ستمبر ۲۰۱۹ کے فلو سیزن کے بعد سے اب تک امریکہ میں دو کروڑ بیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ،ان میں دو لاکھ دس ہزار افراد کو ہسپتال میں داخل کیے جانے کی ضرورت ہے جب کہ اس فلو کے باعث بارہ ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ۲۰۱۰ سے امریکہ میں فلو کے سالانہ کیسز کی تعداد نوے لاکھ سے چار کروڑپچاس لاکھ کے درمیان ہیں جب کہ فلو کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بارہ ہزارسے اکسٹھ ہزار کے درمیان ہے ۔