بین الاقوامی ماہر گروپ چینی ماہرین کے ساتھ مل کر نوول کرونا وائرس انفیکشن کے نمونیا کی وبا سے لڑیں گی، عالمی ادارہ صحت

2020-02-12 11:19:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گبریسس نے مقامی وقت کے مطابق دس تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بین الاقوامی ماہر گروپ کی پہلی کھیپ کے ارکان چین پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنےچینی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر نوول کرونا وائرس انفیکشن کے نمونیا کی وبا کے خلاف کام کریں گے۔

ٹیڈروس ادھانوم گبریسس نے کہا کہ ماہر گروپ میں دس سے پندرہ ارکان شامل ہیں۔ وہ چینی ماہرین کے ساتھ مل کرکام کریں گے اور درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے ضروری مہارتوں کے حصول کو یقینی بنائیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے تحت ایمرجنسی پروگرام کے رہنما مائیکل ریان نے کہا کہ ماہر گروپ کا اولین مقصد سیکھنا ہے۔ وہ نہ صرف نوول کرونا وائرس کے حوالے سے زیادہ معلومات حاصل کریں گے ، بلکہ وائرس کی تحقیق کے حوالے سے چینی سائنسدانوں اور طبی ماہرین کے تجربات سے بھی استفادہ کریں گے۔ وہ بنیادی سطح سے اعلیٰ ترین سطح تک صحت عامہ کے رد عمل کے نظام کو سمجھنے کی کوشش بھی کریں گے۔


شیئر

Related stories