نوول کرونا وائرس کو سی او وی آئی ڈی انیس کا نام دیا گیا ہے

2020-02-12 11:22:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نوول کرونا وائرس کی عالمی تحقیقات کے حوالے سے دو روزہ بین الاقوامی فورم گیارہ تاریخ کو جنیوا میں شروع ہوا۔ عالمی ادارہ صحت کے سیکریٹری جنرل ٹیڈروس ادھام گبریسس نے اسی روز ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ نوول کرونا وائرس کو سی او وی آئی ڈی انیس کا نام دیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ نوول کرونا وائرس کی پہلی ویکسین اٹھارہ مہینوں میں تیار ہو جائے گی۔

جناب ٹیڈروس نے کہا کہ موجودہ فورم میں ہم نوول کرونا وائرس سے بہتر انداز میں نبرد آزما ہونے کے لئے ایک روڈ میپ مرتب کرنا چاہتے ہیں ۔ تاکہ مسائل پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوت کو متحد کرنا ڈبلیو ایچ او کا بنیادی مشن ہے اور یہ کثیرالطرفہ پسندی کی روح بھی ہے۔ اسی روز ڈبلیو ایچ او نے اقوام متحدہ کی ہنگامی انتظامی ٹیم تشکیل دی۔اس ٹیم کی تشکیل کے بعد متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے نوول کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشرتی ، اقتصادی اور ترقیاتی اثرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔


شیئر

Related stories