ایران امریکی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا،حسن روحانی
2020-02-12 11:32:26
ایرانی صدر حسن روحانی نے گیارہ تاریخ کو ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔
روحانی نے کہا کہ اس وقت ایران کو امریکہ کی طرف سے سخت پابندیوں کا سامنا ہے جو ایرانی عوام پر انتہائی دباؤ کا باعث ہیں۔ امریکہ نے گزشتہ بیس مہینوں میں ایران پر عائد باپندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے تاکہ ایران کی طاقت کو کمزور کیا جا سکے۔ امریکہ دباؤ کے ذریعے ایرانی عوام کوجھکنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔ تاہم امریکہ کی ایسی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ ایران امریکی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائےگا۔
معلوم ہوا ہے کہ گیارہ تاریخ کو ایرانی انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ منائی گئی ۔