ڈبلیو ایچ او نے کانگو میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو صحت عامہ کی بین الاقوامی ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے

2020-02-13 13:06:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گبریسس نے جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے صدر دفتر میں ایبولا ایمرجنسی کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات سنیں اور اعلان کیا کہ ڈی آر سی یعنی جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کا پھیلاؤ ایک بین الاقوامی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ، مشرقی ڈی آر سی میں وباء پر قابو پانے کے مثبت اشارے ملے ہیں۔

کانگو (ڈی آر سی) میں ایبولا کا پھیلاؤ اگست دو ہزار اٹھارہ میں شروع ہوا۔ایبولا کی تاریخ میں یہ دوسرا سنگین پھیلاؤہے۔

جناب ٹیڈروس نے کہا کہ موجودہ وبا کو ہنگامی حالت قرار دینے کی وجہ یہ ہے کہ ڈی آر سی میں اور اس خطے میں ایبولا کے مزید پھیلنے کا بڑا خطرہ موجود ہے جبکہ پوری دنیا میں بھی پھیلاؤ کا امکان موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تیرہ تاریخ کو ڈی آر سی کے صدر مقام کنشاسا کا دورہ کریں گے تاکہ کانگو کے صدر اور دیگر سینئر وزراء سے ملک میں صحت کی حالت کے بارے میں تبادلہ خیال کرسکیں ۔ اس دوران جائزہ لیا جائے گا کہ ملک کے صحت کے نظام کو کیسے مضبوط بنایا جاسکتا ہے اور عوام کی حفاظت اور ترقی کو کس طرح ممکن بنایا جاسکتا ہے۔


شیئر

Related stories