چین میں وبا کے خاتمے کے لئے پرامید ہیں، عالمی ادارہ صحت

2020-02-14 11:10:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق تیرہ فروری کو عالمی ادارہ صحت کے ماہر برائے وبائی امراض پروفیسر رابرٹ اسٹیفن نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وبا کی روک تھام اور کنڑول کے لئے چین کی بھرپور کوششوں کے پیش نظر وہ وبا پر جلدحتمی کنٹرول کے لئے پرامید ہیں۔

پروفیسر رابرٹ اسٹیفن نے کہا کہ نوول کرونا وائرس انفیکشن کے نمونیا کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔ حالانکہ مستقبل میں غیریقینی عناصر بھی موجود ہیں، تاہم مجموعی صورتحال امید افزا ہے۔ان کے خیال میں اس وبا کی روک تھام اور کنڑول کے حوالے سے چین اور عالمی ادارہ صحت سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے بہتر تجربات حاصل کئے ہیں اور اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے بہتر ین تیاری بھی کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس وائرس پر جلد قابو پانے کے حوالے سے پرا میدہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، لیکن انہیں اپنی روز مرہ حفاظت کے حوالے سے محتاط رہنا چاہئے۔


شیئر

Related stories