امریکی سینیٹ میں صدر کا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا اختیار محدود کرنے کی قرارداد منظور

2020-02-14 16:07:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیرہ فروری کوامریکی سینٹ میں امریکی صدر کا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا صدار تی اختیار محدود کرنے کی قراردا د منظور کی گئی ۔اس قرارداد کے حق میں پچپن جب کہ مخالفت میں پینتالیس ووٹس ڈالے گئے ۔قرارداد میں امریکی صدر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف کوئی فوجی کارروائی نہیں کریں گے۔ اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنے والے رپبلکن پارٹی کے سینیٹرز نے کہا کہ ان کا مقصد بیرونی فوجی کارروائی میں کانگریس کے فیصلہ سازی کے اختیارات کو دوبارہ حاصل کرنا ہے۔

حالیہ ایک ماہ میں ایوان نمائندگان میں ،صدر کے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے اختیارات کو محدود کرنے کے لیے تین بلوں کی منظوری دی گئی ہے


شیئر

Related stories