امریکہ کی جانب سے اضافی محصولات کے فیصلے پر یورپی جہاز ساز ادارے ائیر بس کا اظہار افسوس
2020-02-16 16:25:16
یورپی جہاز ساز ادارے ائیر بس گروپ نے پندرہ تاریخ کو ایک بیان میں امریکہ کی جانب سے ائیر بس کے جہازوں کی درآمد پر محصولات میں اضافے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلے سے امریکہ اور یورپ کے درمیان تجارتی تناو میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ اس حوالے سے شعبہ ہوا بازی سے وابستہ امریکی کمپنیوں کی تجاویز کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے جس سے اضافی محصولات مسافروں اور کمپنیوں کو ادا کرنا ہوں گے۔اس سے قبل چودہ تاریخ کو امریکی تجارتی نمائندہ دفتر کی جانب سے یورپ سے درآمد کیے جانے والے ہوائی جہازوں پر محصولات کی شرح کو دس فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ چند دیگر مصنوعات پر بھی محصولات میں پچیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔