ایرانی صدر کی جانب سے وبا کے خلاف چینی اقدامات کی حمایت
2020-02-17 11:58:48
سولہ فروری کو ایرانی صدر حسن روحانی نے وبا کے خلاف چینی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے مقابلے میں چینی حکومت نے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے اورچینی عوام اور دنیا کو وبا کی تازہ ترین صورتِ حال سے بر وقت آگاہ کیا ہے ۔چین وبا کی روک تھام کے لیے اپنی بھر پور کوششں کر رہا ہے۔ انہوں نے اس وبا کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوشش کرنے کی اپیل کی ہے ۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات بہت احسن انداز میں آگے بڑھ رہے ، ایسی صورتِ حال میں کہ جب ایران کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے چین نے ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھا ہے۔