آسیان ممالک کی جانب سے وبا کی روک تھام کے لیے چینی کوششوں کی تائید
پندرہ فروری کو آسیان ممالک کے موجودہ چیٗر مین ملک ویت نام نے وبا کی روک تھام کے لیے چین کی جانب سے کی جانے والی کوشش کی حمایت میں ایک بیان جاری کیا ،جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آسیان ممالک کو ایک ساتھ مل کر وبا کا مقابلہ کرنا چاہیٗے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ویت نام وبا کے مقابلے میں چینی حکومت ،عوام اور دنیا کے مختلف ممالک کی جدو جہد کوسراہتا ہے۔ آسیان ممالک نے چین ، جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر اس وبا پر قابو پانے کے لیے تعاون کا آغاز کیا ہے ۔اس کے علاوہ آسیان نےچین سمیت اپنے تمام رکن ممالک، برادرانہ ممالک اور عالمی ادارہ صحت سمیت عالمی تنظیموں کے ساتھ تجربات ، معلومات اور طبی فارمولوں کے تبادلے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آسیان ممالک کے سربراہان اس وبا پر بے حد توجہ دے رہے ہیں ۔آسیان ممالک کو مل کر اس وبا کا مقابلہ کرنا چاہیٗے ۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی ادارہ صحت وبا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کررہا ہے ، آسیان نے عالمی ادارہ صحت کی کو ششوں کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا ہے ۔