ایرانی صدر کا امریکہ کے بارے میں واضح موقف

2020-02-17 12:16:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سولہ فروری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کے آنے والے عام انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چاہے آنے والا امریکی صدر کوئی بھی ہو، اس کو اپنے خیالات کو تبدیل کرتے ہوئے ناصرف امریکی عوام بلکہ خطے کے عوام کے لیے مفید راستے کا انتخاب کرنا ہوگا اور یک طرفہ پسندی کا نظریہ ترک کرنا ہوگا ۔امریکہ اپنے آپ کو دنیا کا رہنما مت سمجھے بلکہ اسے دوسرے ممالک کی تجاویز کو سننا ہوگا ، اس سے بہت سے عالمی مسائل کو حل کیا جا سکے گا۔

حسن روحانی نے امریکہ کی طرف سے ایران پر عائد پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے کامیابی کے ساتھ امریکی دباو کے خلاف مزاحمت کی ۔ ایران انتہائی دباو کے زیرِ اثررہتے ہوئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ نے ایران پر سخت پابندیاں لگائی ہیں لیکن ایران کی معیشت بہتر ہو رہی ہے . ایران نے صرف اپنی تیل پر مبنی معیشت پر مکمل انحصار نہیں کیا ہے ،ایران میں افراط زر کی شرح کم ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ ایران پر عائد پابندیوں کو ختم نہیں کرے گا اور ایران سے متعلق ایٹمی معاہدے میں واپس نہیں آئے گا ،اس وقت تک ایران امریکہ کے ساتھ ایران سے متعلق ایٹمی معاہدے کے ڈھانچے کے تحت مذاکرات نہیں کرے گا۔


شیئر

Related stories