اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا نوول کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے چین کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار

2020-02-17 16:29:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےسولہ تاریخ کو اسلام آباد میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین کی جانب سے نوول کرونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور چین اس لڑائی میں فتح یاب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ چین نے وبائی چیلنج کے پیش نظر انتہائی مضبوط اور متاثر کن اقدامات کیے ہیں۔

گوتریس نے مزید کہا کہ ایسی گھمبیر صورتحال میں فوری حل تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن چینی حکومت نے بھرپور اقدامات کیے ہیں جس کی بدولت مرض کی روک تھام اور کنٹرول ممکن ہو سکے گا۔


شیئر

Related stories