اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا افغان مہاجرین کی امداد پر زور

2020-02-18 16:29:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سترہ تاریخ کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان مہاجرین کی امداد کے لیے ایک نئے عزم سےمزید اقدامات کریں۔افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کو چالیس برس مکمل ہونے پر انہوں نے افغان مہاجرین کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر پاکستان کے کردار کو بھرپور سراہا۔

گوتریس نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ اس ضمن میں پاکستان کو فراہم کی جانے والی عالمی امداد ناکافی ہے لہذا عالمی برادری کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اقتصادی مشکلات کے باوجود پاکستان گزشتہ چالیس برسوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان مہاجرین کی امداد کے لیے عملی اقدامات کریں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن چاہتا ہے تاکہ افغان مہاجرین واپس اپنے وطن لوٹ کر ملکی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔

پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران چینی حکومت نے افغان مہاجرین کی امداد کے لیے چودہ ملین ڈالرز اور آٹھ ہزار ٹن خوراک فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے مسئلے کو افغانستان میں جاری امن عمل سے جدا نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام فریقین افغانستان میں جلد قیام امن کے فروغ کے لیے کوشش کریں گے۔


شیئر

Related stories