افغان حکومت کے چیف ا یگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ کا صدارتی انتخابات کے نتائج قبول کرنے سے انکار
2020-02-19 11:12:11
مقامی وقت کے مطابق اٹھارہ فروری کو افغانستان کے آزاد انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق افغانستان کے موجودہ صدر اشرف غنی، پچاس اعشاریہ چھ چار فیصد ووٹس لے کر صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار پائے ہیں ۔جب کہ دوسرے امیدوار افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ نے انتالیس اعشاریہ پانچ دو فیصد ووٹس حاصل کیے ہیں ۔
نتائج کا اعلان کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی عبد اللہ عبد اللہ نے نتائج قبول نہ کرتے ہوئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ بائیس دسمبر دو ہزار انیس کو افغان آزاد انتخابی کمیشن نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کیا تھا۔