رواں سال عالمی اقتصادی ترقی کی شرح نمو تین اعشاریہ تین فیصد تک رہے گی، آئی ایم ایف

2020-02-20 11:28:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق موجودہ عالمی معاشی ترقی میں کسی حد تک استحکام نظر آرہا ہے اور متعلقہ خطرات میں کمی آئی ہے اس لیے توقع ہے کہ رواں سال عالمی اقتصادی ترقی کی شرح نمو تین اعشاریہ تین فیصد تک رہے گی جو 2019 کی شرحِ نمو سے کہیں زیادہ ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان پہلے مرحلے کے معاشی و تجارتی معاہدے پر دستخط ہونے سے عالمی معیشت پر دباؤ ایک حد تک کم ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی رائے میں موجودہ کرونا وائرس کی وبائی صورت حال کا چین کی پہلی سہ ماہی کے جی ڈی پی پر زیادہ گہرا اثر مرتب ہو سکتا ہے ، لیکن یہ 2020 میں چین کی معاشی ترقی پر زیادہ اثر انداز نہیں ہو گی۔ دیگر معیشتوں پر بھی اس کے اثرات عارضی ہیں۔


شیئر

Related stories