وبا کے مقابلے کے دو اہم کلینیکل آزمائشی نتائج تین ہفتے میں سامنے آجائیں گے ۔ عالمی ادارہ صحت
2020-02-21 14:50:09
بیس فروری کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ایدھانوم گبریسس نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے مقابلے کے لیے دو اہم کلینیکل آزمائشی نتائج آئندہ تین ہفتے کے اندر سامنے آ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب Lopinavir اور Remdesivir نامی دو ادویات وبا کے مقابلے اور علاج میں سب سے اہم ہیں ۔ اس کےساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ اب عالمی ادارہ صحت کے ماہرین چین میں چینی ماہرین کے ساتھ وبا کا مقابلہ کررہے ہیں ۔ان میں امریکی ماہرین بھی موجود ہیں ۔
بیس فروری کو چین کے قومی صحت عامہ کمیشن نے کہا کہ اٹھارہ سے انیس تاریخ تک عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے چین کے صوبہ شی چھون اور صوبہ گوانگ ڈونگ میں وبا کی روک تھام کے کام کا جائزہ لیا ہے ۔