عالمی ادارہ صحت کی جانب سے چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے حساب کے طریقہ کار میں تبدیلی کی حمایت

2020-02-22 16:33:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق اکیس تاریخ کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایداھانوم گبریسس نے جنیوا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کے کووڈ-19 کے مریضوں کےحساب کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی حمایت کا اظہار کیا۔نئے طریقہ کار کے مطابق چین کے صوبہ حو بے میں خصوصی طور پر موجودایک کیٹگری کو ختم کردیا گیا ہے اور صرف تصدیق شدہ مریضوں اور مشتبہ مریضوں پر مشتمل دو اقسام کو برقرار رکھا گیا ہے۔

ٹیڈروس نے بتایا کہ مذکورہ تبدیلی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ووہان شہر کا طبی شعبہ مشتبہ مریضوں کا دوبارہ پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے محکمہ برائے عالمی وبائی خطرات اور ان کیخلاف تیاری کے امور کے ڈائریکٹر سیلو برائنڈ نے کہا کہ اعدادوشمار سے زیادہ اہم بات وبا کا رحجان ہے۔مریضوں کے حساب کے طریقہ کار سمجھنے سے عوامی صحت کے تحفظ کیلئے بہترین فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ٹیڈروس نے کہا کہ اس وقت چین کے علاوہ کل چھبیس ممالک سے گیارہ سو باون کیسز کی اطلاع مل چکی ہیں۔جن میں لبنان شامل نہیں۔

دنیا بھر میں وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کیلئے صلاح و مشورہ کی غرض سے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایداھانوم گبریسس نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کووڈ۔19 کے انفیکشن کے لیے چھ خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا اعلان کیاجودنیا بھر میں حکمت عملی کے لیے مشاورت فراہم کریں گے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس وقت دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لئے بہترین موقع ہاتھ سے نکل رہاہے۔انہوں نے مختلف ممالک سے وبا کی روک تھام اور کنڑول کے لئے اقدامات اختیار کرنے کی اپیل کی۔


شیئر

Related stories