اولمپک گیمز شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے، جاپان

2020-02-22 16:41:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جاپان کی حکومت کے ترجمان اور چیف کابینہ سیکریٹری یوشی حیدے سوگا نے اکیس فروری کو کہا ہے کہ ٹوکیو اولمپک گیمز اور پیرا اولمپک گیمز شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔انہوں نے اسی روز منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ، ٹوکیو اولمپک کمیٹی اور ٹوکیو شہر کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تیاری کریں گے تاکہ دونوں اولمپک گیمز کے دوران کھلاڑیوں اورشائقین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کووڈ-۱۹ کی وبا کے پیش نظر ٹوکیو کو اولمپک گیمز اور پیرا اولمپک گیمز کی تیاری کے دوران کچھ مشکلات کا سامنا ضرور کرنا پڑا ہے۔تاہم جاپان کے مختلف شعبے اس بات پر مصر ہیں کہ اولمپک گیمز کے شیڈول کو تبدیل نہ کیا جائے۔مارچ سے ٹوکیو میں اولمپک گیمز اور پیرا اولمپک گیمز کے لئے اٹھارہ آزمائشی مقابلے منعقد ہوں گے۔ٹوکیو اولمپک کمیٹی کے ترجمان ماسا تاکایا نے ایک دن قبل کہا تھاکہ ان مقابلوں کو "یقینی طور پر" ملتوی یا منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

ٹوکیو اولمپک کمیٹی کو درپیش اگلا چیلنج چھبیس مارچ کو منعقد ہونے والی مشعل ریلی ہے۔ٹوکیو اولمپک گیمز اور پیرا اولمپک گیمز کی وزیر سیئکو ہاشیموٹو نے کابینہ کے اجلاس میں تجویز دی کہ اگرکسی کی طبیعت ٹھیک نہیں تو بہتر ہے کہ مشعل ریلی کےموقع پر نہ جائے۔


شیئر

Related stories