سعودی عرب میں جی 20 گروپ کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہان کی کانفرنس
مقامی وقت کے مطابق تیئیس تاریخ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جی 20 گروپ کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہان کی کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شریک متعدد عہدے داروں، ماہرین اور عالمی تنظیموں کے سربراہان نے حال ہی میں چین میں پیداوار کی سرگرمیوں کی بحالی کا خیرمقدم کیا اوراس توقع کا اظہار کیا کہ چین میں جلد از جلد وبا پر قابو پا لیا جائے گا اور معاشی و معاشرتی سرگرمیاں معمول پر آجائیں گی۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جورجیوا نے کہا کہ وبا پر موثر طور پر قابو پانے کے بعد چینی معیشت دوسری سہ ماہی میں معمول پر واپس آجائے گی اور عالمی معیشت پروبا کا اثرعارضی اور چھوٹے پیمانے پرہوگا۔
کانفرنس میں شریک امریکی ماہر اقتصادیات ولیم ایناوتی نے کہا کہ وبا پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ چین میں کارخانوں میں پیداوار کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔ انہوں نے چینی معیشت کی تیزی سے بحالی کی توقع کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین عالمی صنعتی چین کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے اور زیادہ ترشعبوں میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وبا سے نمٹتے وقت گزشتہ کئی دہائیوں میں حاصل کردہ ترقی کے ثمرات سے مشکلات کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور چین کے تجربات متعلقہ ممالک میں وبا کی روک تھام اور کنڑول میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ کانفرنس کے بیشتر شرکاء نے مذکورہ بالا نکات پر اتفاق کیا ۔