عالمی معاشی ماہرین کا چین کی اقتصادی ترقی کے رحجان پر اظہار اطمینان

2020-02-24 12:59:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی بینک کے سابق ماہر معاشیات میونگی واجیرہ نے چائںا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کووڈ۔۱۹ کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے چین کے اقدامات بے مثال ہیں اور دنیا بھر سے ماہرین نے ان کی توثیق کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وبا کے باعث چینی معیشت عارضی طور پر متاثر ہو گی۔چین میں پیداواری سرگرمیوں کا بتدریج آغاز ہو چکا ہے اور وبائی صورتحال کے باعث چین اور دیگر دنیا کے درمیان تجارتی روابط کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

میونگی واجیرہ نے کہا کہ افریقی عوام کرونا وائرس کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ اُن کے پاس کمزور طبی نظام اور وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے ۔ لیکن اب چین اور بین الاقوامی تنظیمیں افریقہ میں ایسی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں معاونت فراہم کر رہی ہیں۔

چین اور افریقہ کے مابین اقتصادی اور تجارتی تبادلوں سے متعلق کچھ تجزیہ کاروں نے پہلے یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ وبا کے باعث سیاحت ، درآمدات اور برآمدات سمیت دیگر شعبہ جات متاثر ہوں گے۔میونگی واجیرہ کے مطابق کچھ صنعتیں مثلاً سیاحت ، وبا کے باعث براہ راست متاثر ہو گی تاہم تجارت پر فوری اثرات مرتب نہیں ہو ں گے ۔کرونا وائرس کی روک تھام و کنٹرول کی موجودہ صورتحال میں بتدریج بہتری آئے گی اور اثرات بھی قلیل مدتی ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وبا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور چین میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ چین میں پیداواری سرگرمیاں بحال ہو نا شروع ہو چکی ہیں اور کرونا وائرس کووڈ ۔۱۹ کے باعث دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔


شیئر

Related stories