جاپان ، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک میں کرونا وائرس کووڈ۔۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ
حالیہ دنوں جاپان اور جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کووڈ۔۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔تیئیس تاریخ کو جنوبی کوریا کی حکومت نے کرونا وائرس کے خطرے کے درجے کو بلند کرتے ہوئے اسے انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔کوریائی حکام نے تیئیس تاریخ تک ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث چھ ہلاکتوں اور چھ سو دو مریضوں کی تصدیق کی ہے۔اسی روز جنوبی کوریا کے صدر مون جئے این نے متعدی امراض کے ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں کرونا وائرس کووڈ۔۱۹ کےخطرے کے درجے کو بلند کرتے ہوئے اسے انتہائی سنگین قرار دینے کا اعلان کیا۔جنوبی کوریا کی وزارت تعلیم نے ملک بھر کے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں نو مارچ تک ملتوی کر دی ہیں۔
دوسری جانب جاپان میں تیئیس تاریخ تک 838 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں ڈائمند کروز شپ کے 691 مسافر اور عملے کے اہلکار بھی شامل ہے۔ اٹلی اور ایران میں بھی وائرس سے متاثرہ مریض باعث تشویش ہیں۔اطالوی حکام نے تیئیس تاریخ کو بتایا کہ وائرس کے باعث اب تک تین افراد ہلاک اور ایک سو باون افراد متاثرہ ہیں۔ایرانی حکام نے بھی آٹھ ہلاکتوں سمیت تینتالیس مریضوں کی تصدیق کی ہے۔