ایران نے امریکی پابندیوں کو دہشت گردی قرار دیا ہے
تیئیس تاریخ کو ایران کے صدر حسن روحانی اور ایران کے دورے پر آئے آسٹریا کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی صورتحال سمیت امریکہ-ایران تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر روحانی نے کہا کہ امریکی پابندیاں بھی نوول کرونا وائرس کی مانند ہیں جس سے مزید خوف و ہراس پیدا ہوا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یورپی یونین امریکہ کے غیرقانونی اقدامات کی مخالفت کرے گی ۔ ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق جامع معاہدہ صرف ایران اور یورپ تک محدود نہیں ہے بلکہ اس سے ایران اور مغرب کے درمیان اعتماد سازی کے فروغ سمیت علاقائی و عالمی پرامن ترقی و سلامتی کو فروغ مل سکتا ہے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر ادویات اور خوراک سے متعلق پابندیاں دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہیں۔ایران پر امید ہے کہ یورپی یونین انسانیت کے لحاظ سے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرے گا۔