کرونا وائرس کووڈ۔۱۹ نے ابھی تک عالمگیر وبائی صورت اختیار نہیں کی ہے، عالمی ادارہ صحت

2020-02-25 12:38:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس تاریخ کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس ایداھانوم گبریسس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگرچہ اٹلی ، ایران اور جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ تشویشناک ہے ، لیکن ابھی تک اس وبا نے عالمگیر وبائی صورت اختیار نہیں کی ہے ۔

ٹیڈروس نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمگیر وبا کا تعین وائرس کے پھیلاؤ کے جغرافیائی دائرہ کار ، مرض کی شدت اور مجموعی طور پر معاشرتی اثرات کے جاری جائزے کی بنیاد پر ہی کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاحال ڈبلیو ایچ او نے عالمگیر سطح پر کرونا وائرس کووڈ۔۱۹ کی "بے قابو" منتقلی کا مشاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی بڑے پیمانے پر سنگین صورتحال یا اموات واقع ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمگیر وبا کی اصطلاح حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی ہے بلکہ اس سے مزید خوف و ہراس جنم لے گا۔

اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ "عالمگیر وبا" سے مراد یوں لی جاتی ہے کہ عالمی سطح پر عوام کو اس مرض کا خطرہ لاحق ہے ۔تاہم فی الحال وائرس کے خلاف سخت ترین اقدامات کے تحت ، چین میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ، جو "عالمگیر وبا" کی منطق کے برعکس ہے۔


شیئر

Related stories