دہلی میں صورتحال بدستور کشید ہ ، متنازعہ شہریت قانوں پر ہنگاموں میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی
2020-02-25 16:50:34
پچیس فروری کی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز دہلی میں متنازعہ شہریت قانون پر ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شا مل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر رینک کے ایک سینئیر پولیس اہلکار سمیت چھ پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ اب تک زخمیوں کی کل تعداد ایک سو پچاس سے زائد ہو گئی ہے۔
اس و قت بھارت کے دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی حصے متنازعہ شہریت بل کے حمایتیوں اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں کی لپیٹ میں ہیں۔