مشرق وسطی کے نو ممالک میں کرونا وائرس کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق

2020-02-26 12:46:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں مشرق وسطی میں کرونا وائرس کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ پچیس تاریخ تک خلیجی خطے کے نو ممالک میں کرونا وائرس کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایران میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد اور شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بحرین ، کویت ، عراق ، افغانستان اور عمان نے بھی چوبیس تاریخ کو اپنے اپنے ملک میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کا اعلان کیا ہے۔ان متاثرہ مریضوں میں سے بیشتر کا تعلق ایران سے ہے۔مذکورہ ممالک کے علاوہ متحدہ عرب امارات ، اسرائیل اور لبنان میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

خلیجی ممالک میں طبی سہولیات اور وبائی امراض پر قابو پانے کے معیارات الگ الگ ہیں بالخصوص ایران کے کچھ ہمسایہ ممالک میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے ، ایسے میں وبا کی روک تھام و کنٹرول میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔


شیئر

Related stories