صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال عالمگیر سطح پر درپیش ایک مشترکہ چیلنج ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر

2020-02-26 12:47:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچیس تاریخ کو جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے تینتالیسویں اجلاس میں شریک اقوام متحدہ کی چوہترویں جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے نے نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کووڈ-۱۹ اس وقت دنیا کے مختلف میڈیا اداروں میں زیر بحث ایک باعث تشویش موضوع ہے۔

انہوں نے وبا کے خلاف چین کے بھرپور اقدامات اور اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی حمایت کی توثیق کی۔ چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کووڈ-۱۹ کے باعث صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کو درپیش ایک مشترکہ چیلنج ہے۔


شیئر

Related stories