دہلی میں متنازعہ شہریت قانوں پر ہنگاموں میں ہلاکتوں کی تعداد بیس ہوگئی

2020-02-26 18:42:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں دہلی میں متنازعہ شہریت قانون پر ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔بھارت کے ادارہ صحت کے عہد یداروں کے مطابق زخمیوں کی کل تعداد تقریباً دو سو ہو گئی ہے۔

کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے وفاقی وزیر داخلہ سےمستعفی ہونے کا مطالبہ کردیاہے۔

اس و قت بھارت کے دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی حصے متنازعہ شہریت بل کے حمایتیوں اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں کی لپیٹ میں ہیں۔

پچھلے سال 11 دسمبر کو بھارت کے پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے شہریت بل منظور ہونے کے بعد سے ہی اس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ اس قانون کا مقصد بنگلہ دیش ، افغانستان اور پاکستان سےآنے والے چھ مذاہب سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینا ہے۔ تاہم ، اس قانوں کے مطابق مسلمان تارکین وطن شہریت کے لئے درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔


شیئر

Related stories