ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں جامع معاہدے کے تحفظ کا اعادہ
ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق مشترکہ کمیشن کا اجلاس چھبیس تاریخ کو آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقد ہوا جس میں معاہدے پر عمل درآمد اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے حوالے سے یورپی یونین کی ایکسٹرنل ایکشن ایجنسی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے ایک صدارتی بیان جاری کیا گیا ۔بیان کے مطابق مختلف فریقوں نے جامع معاہدے کے تحفظ اور ایران میں صورتحال کی بہتری کے لیے کوششوں کا اعادہ کیا ہے۔ تمام فریق ایران کے اقتصادی مفادات کےتحفظ کے لیے اقدامات کریں گے، جامع معاہدے سے متعلق متوازن حقوق اور ذمہ داریوں کو بحال کیا جائے گا۔ بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ ایران جوہری شعبے میں اپنے وعدوں کی جامع پاسداری کرتے ہوئے عالمی جوہری توانائی تنظیم کے ساتھ تعاون برقرار رکھے گا۔ بیان میں ایرک ہیوی واٹر ری ایکٹر کی منتقلی سے متعلق پیش رفت کے حوالے سے چین کی کوششوں کا خیر مقدم کیا گیا۔
کرونا وائرس کے تناظر میں یورپی یونین کی جانب سے چین اور ایران سمیت دیگر متاثرہ ممالک سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور عالمی صحت عامہ کو درپیش چیلنج سے نمٹنے میں چین کی خدمات کو سراہا گیا۔