کرونا وائرس کی ہییت میں نمایان تبدیلی نہیں آئی ، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل
2020-02-27 16:47:09
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھنوم نے چھبیس تاریخ کو جینوا میں کہا کہ اس وقت نوول کرونا وائرس کی ہییت میں نمایان تبدیلی نہیں آئی اور چین کے اقدامات نے بڑی تعداد میں ممکنہ کیسز کو روکا ہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ وائرس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔تاہم انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کو انسداد اور کنٹرول کو مضبوط بنانا چاہیے۔
ٹیڈروس ادھنوم نے کہا کہ اٹلی ،ایران اور جنوبی کوریا میں کیسز کا اضافہ تشویش کا باعث ہے ۔تاہم کچھ خوش خبر یاں بھی ہیں ۔مثلاً چودہ ممالک میں ایک ہفتے اور نو ممالک میں دو ہفتوں سے نئے کیسز رپورٹ نہیں ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت حقائق کا ٹھوس جائزہ لینے سے پہلے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دینے کااعلان نہیں کر سکتا ۔