ٹوکیو اولمپک گیمز کی تیاریاں معمول کے مطابق جاری
ستائیس تاریخ کو عالمی ادارہ صحت نے وبائی صورتحال کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیکل ریان نے اس موقع پر ٹوکیو اولمپک گیمز2020 کے تناظر میں کہا کہ اس وقت وسیع پیمانے پر منعقد ہونے والے تمام عوامی اجتماعات اور دیگر سرگرمیوں کو وبا کا خطرہ لاحق ہے ۔ ٹوکیو اولمپک گیمز کی تیاریاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور فی الحال کسی بھی قسم کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
مائیکل ریان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور ٹوکیو اولمپک کمیٹی کے ساتھ قریبی تعاون کررہا ہےاور انھیں کسی بھی خطرے کی تشخیص اور نمٹنے سے متعلق مشاورت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اولمپک گیمز کے دوران وبائی مرض کا سامنا رہا ہے تاہم کھیلوں کے مقابلے موزوں رسک مینجمنٹ کے تحت منعقد ہوئے ہیں ۔عالمی ادارہ صحت بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور ٹوکیو اولمپک کمیٹی کے ساتھ مشاورت جاری رکھے گا۔