عرب وزراء صحت کی جانب سے کرونا وائرس کووڈ۔۱۹ کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے چین کے اقدامات کی تحسین اور حمایت

2020-02-28 12:44:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ستائیس تاریخ کو عرب ممالک کے وزرائے صحت کی کونسل کا 53 واں اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران خطے میں کرونا وائرس کی روک تھام اور وبا سے نمٹنے کے لیے ہم آہنگ نظام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔


مصر میں چین کے سفیر اور عرب لیگ کے حوالے سے چین کے خصوصی نمائندے لیأو لی چھیانگ نے اجلاس سے خطاب میں وبا کے خلاف چین کے اقدامات ، تازہ ترین موثر پیش رفت اور عالمی تعاون کی اہمیت سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر عرب ممالک کو کرونا وائرس کووڈ۔۱۹ کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے چین کی بھرپور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

اجلاس کے بعد جاری بیان میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے چین کے اقدامات کو بھرپور سراہا گیا اور انسداد کرونا وائرس کے حوالے سے چین کے کشادہ اور شفاف رویے کی تعریف اور حمایت کی گئی ۔


شیئر

Related stories