وبا سے بچاؤ کے لئے تمام ممالک کومکمل تیار رہنا چاہیے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
2020-02-29 17:12:35
اٹھائیس تاریخ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے نوول کرونا وائرس کے خطرے کو "ہائی لیول" سے "انتہائی ہائی لیول" تک بلند کیا ہے۔ دنیا میں کئی ممالک میں نوول کرونا وائرس کے کئی تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں جو پہلے موجود نہیں تھے ۔ اب نوول کرونا وائرس افریقہ میں نظر آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب گھبرانے کا وقت نہیں ، وبا کے مقابلے میں جامع اقدامات اختیار کرنے چاہییں ۔ نوول کرونا وائرس کے تناظر میں انہوں نے مختلف ممالک سے یہ اپیل کی کہ وہ ایک ساتھ مل کر وبا کی روک تھام کریں اور امتیاری عمل کرنے کے بجائے انسانی حقوق کا تحفظ کریں ۔