نوول کرونا وائرس کی عالمی خطرے کی درجہ بندی میں اضافہ

2020-02-29 17:19:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت نے کوویڈ-انیس نوول کرونا وائرس کے عالمی خطرے کی درجہ بندی کو مزید بڑھاتے ہوئے اسے "انتہائی خطرناک" قرار دے دیا ہے۔اس فیصلے کا اعلان اٹھائیس تاریخ کو جنیوا میں نوول کرونا وائرس سے متعلق منعقد کی جانے والی ایک کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے اعلان کیا کہ متعدد ممالک میں کوویڈ-انیس نوول کرونا وائرس کے پھیلاوّ اور چند ممالک میں پیدا ہونے والی وبائی صورت حال کے پیش نظر اس وائرس کے خطرے کی سطح کو "بلند" سے " انتہائی بلند" کر دیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ، ڈنمارک ، ایسٹونیا ، لیتھوانیا ، نیدرلینڈ اور نائیجیریا نے نول کرونا وائرس نمونیا کے پہلے نئے کیس رپورٹ کیے ہیں۔


شیئر

Related stories