امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ اختتام کے قریب

2020-02-29 17:20:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ اب اپنے خاتمے کے قریب ہے۔ آج 29 تاریخ کو امریکہ اور افغان طالبان امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔ یہ تقریب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوگی۔اطلاعات کے مطابق سینئر امریکی سفارتکار طالبان رہنماؤں کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے 28 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں موجود ہوں گے ، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا پومپیو امریکہ کی طرف سے اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر ، 2001 کو ، امریکہ کی زیر قیادت اتحاد ی افواج نے اس جنگ کا آغاز کیا تھا۔


شیئر

Related stories