چین نے وبا کی روک تھام کے لیے اہم خدمات سر انجام دی ہیں :میکسیکو کے سیاسی حلقے
مکیسکو سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات نے حالیہ دنوں چین کی جانب سے نوول کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے اختیار کئے جانے والے اقدامات کی تحسین کی ہے۔ سی آرآئی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ان شخصیات نے کہا کہ چینی حکومت کے اقدامات سے پوری دنیا کو وبا سے تحفظ ملا ہے۔ چین نےوو ہان شہر کا تحفظ کرکے پوری دنیا کا تحفظ کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ چینی عوام کے پختہ عزم اور چینی حکومت کے موئثر اقدامات سے چین جلد ہی اس وبا کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین ایک بڑی آبادی کا حامل ملک ہے اور جشن بہار کی چھٹیوں کے دوران چینی لوگ معمول سے زیادہ سفر اختیار کرتے ہیں۔اس طرح کے چیلنجز کے باوجود چین نے بروقت وبا کی روک تھام کی ہے ۔ اب جب کہ میکسیکو میں وبا سے متاثرہ مریض موجود ہے لہذا میکسیکو کو چین کے تجربات سے سیکھنا چاہیئے ۔