امریکہ میں نوول کرونا وائرس انفیکشن نمونیا سے پہلی ہلاکت
2020-03-01 16:37:11
انتیس تاریخ کو واشنگٹن کے صحت عامہ کے ادارے کے ترجمان نے نوول کرونا وائرس انفیکشن نمونیا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہلاک ہونے والا شخص وائرس سے کس طرح متاثر ہوا۔اسی روز واشنگٹن ریاست میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاست کی جانب سے وبا کے مقابلے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ایک مقامی طبی ادارے میں پچاس سے زائد ایسے افراد زیر علاج ہیں جن کو سانس کی تکلیف کی شکایت ہے۔ ان مشتبہ افراد کا نوول کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جا رہاہے۔