ایران نے وبا کے عروج کے دوران حفاظتی اقدامات کی بھر پور تیاری کی ہے

2020-03-01 16:39:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق انتیس تاریخ کی دو پہر تک ایران میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد پانچ سو ترانوے تک پہنچ گئی ہے ،ان میں سے123 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد تینتالیس ہوگئی ہے ۔اسی روز نئے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد دو سو پانچ رہی ۔ ایران کے وزیر صحت عامہ سعید ناماکی نے کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق ،اگلے ہفتے کے دوران ایران میں وبا عروج پر ہو گی۔ اس کے مقابلے کے لیے ایران نے بھر پور تیاریاں کی ہیں اور متعلقہ اقدامات اختیار کئے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ ایران کی وزارت صحت عامہ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کیا جائے اور وبا سے متعلق ہدایات پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے۔

پچیس اور چھبیس فروری کو ایران میں چینی سفارت خانے نے ایران کو دو لاکھ پچاس ہزار ماسکس اور پانچ ہزار ٹیسٹ کٹ عطیہ کیں۔انتیس تاریخ کو چینی ماہرین بھی طبی سازو سامان کے ساتھ تہران پہنچ گئے ہیں ۔ ایران کی وزارت صحت عامہ کےافسران نے مشکل وقت میں چین کی جانب سے مدد فراہم کرنے پرشکریہ ادا کیا ۔


شیئر

Related stories