ترک شام تنازع میں شدت

2020-03-01 16:59:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گزشتہ چند روز سے ترک شام تنازع مسلسل شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔انتیس تاریخ کو ترک افواج نے شام کی سرکاری فوج کے بڑی تعداد میں مراکز کو تباہ کردیا ہے۔ دوسری طرف ستائیس تاریخ کو ترک افواج پر ہونے والے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھتیس ہوگئی ہے۔ ترک صدررجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی شام کی سرکاری فوج پر حملے جاری رکھے گا اور اس دوران روس سے مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ خطے میں تنازعات میں اضافے کا خطرہ موجود ہے، لیکن بڑے پیمانے جنگ شروع ہونے کے امکانات کم ہیں۔ خطے کا کوئی بھی ملک کسی ایسی لڑائی کا حصہ نہیں بننا چاہے گا جس کے اختتام کا معلوم نہ ہو۔ بیرونی دنیا کو توقع ہے کہ ترکی اور روس ، جن کے بہت سے شعبوں میں مشترکہ مفادات ہیں ، ادلیب کے معاملے پر مثبت پیش رفت کرسکتے ہیں۔


شیئر

Related stories