چین کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے انتیس تاریخ کو وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں چائنا میڈیا گروپ کے صحافی کے ایک سوال کے جواب میں چین کی جانب سے وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں حاصل شدہ نتائج کی تحسین کی ۔
پریس کانفرنس میں سی ایم جی کے صحافی نے پوچھا کہ جناب صدر آپ نے ذکر کیا ہے کہ چین میں نوول کرونا وائرس کے پھلاؤ میں کمی واقع ہو رہی ہے ۔ اگر امریکہ میں وبا کی صورتحال کشیدہ ہوتی ہے، تو کیا امریکی حکومت چین جیسے اقدامات اختیار کرنے پر غور کرے گی ؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چین کو وبا کی روک تھام میں زبردست پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔ اس وقت امریکہ چین کے اختیار کردہ اقدامات پر جزوی طور پر عمل کرنے پر غور کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر مملکت شی جن پھنگ سمیت چین کے ساتھ خاطر خواہ رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ وبا جلد ختم ہو گی اور وہ بہت محنت سے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین میں اس وقت وبا کے خلاف زبردست پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔ چین میں اسٹاربکس کافی بار ز کھلے ہوئے ہیں اور ایپل کمپنی کی برانچز میں بھی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں ۔ چین نے واقعتاً وبا کی روک تھام میں زبردست پیش رفت حاصل کی ہے ۔