بین الافغان مذاکرت کا انعقاد اگلے ہفتے ہوگا
افعانستان کے صدراشرف غنی نے یکم مارچ کو کہا افغان حکومت نے یہ وعدہ کبھی نہیں کیا کہ رواں ماہ کی دس تاریخ سے قبل پانچ ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت بین الافغان مذاکرت کے انعقاد کے لئے طالبان کی پیشگی شرائط قبول نہیں کر سکتی ۔
انتیس فروری کو امریکی حکومت اور طالبان کے دوحا میں دستخط شدہ امن معاہدے کے مطابق دس مارچ کو افغان حکومت اور طالبان بات چیت کریں گے۔ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے تقریباً پانچ ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
تاہم افغان صدراشرف غنی نے یکم مارچ کو ایوان صدرمیں منعقدہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اختیار امریکی حکومت کے بجائے افغان حکومت کا ہے۔افغان حکومت اور امریکہ نے اس معاملے پر اتفاق رائے حا صل نہیں کیا۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ افغان حکومت دس مارچ سے قبل مذاکراتی ٹیم تشکیل دے گی۔ تاہم انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ اس ٹیم کے اختیارات محدود ہیں۔افغان آئین کے مطابق حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لئے حتمی فیصلہ افغان پارلیمنٹ یا افغان جرگہ یا ایک ریفرنڈم کے ذریعے کیا جائے گا۔