اقوام متحدہ کی جانب سے وبا کی روک تھام اور انسداد کیلئے مختلف ممالک کو ایک کروڑ پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی امداد

2020-03-02 13:01:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق یکم مارچ کو اقوام متحدہ کے سنٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ نے دنیا بھر اور خاص طور پر وہ ممالک جن کا طبی نظام كمزور ہے میں کرونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لئے ایک کروڑ پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور یونیسف مذکورہ امداد کو استعمال میں لا کر لازمی مہم چلائیں گے۔

اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ کے انچارج برائے انسانی ہمدردی امور مارک نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کی روک تھام اور کنڑول کے لئے ابھی دیر نہیں ہوئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تیز اور موثر اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وائرس ان ممالک میں پہنچ سکتاہے، جن کا طبی نظام نسبتاً کمزورہے۔ ۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے فنڈز کا خیرمقدم کیا۔ یونیسف کی سربراہ ہنریٹا فال نے اتوار کے روز کہا کہ یونیسف اس فنڈ سے فائدہ اٹھا کر بچوں ، حاملہ خواتین اور خاندانوں کو احتیاطی معلومات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں وبا کے بڑے پیمانے پر پھیلنے سے بچنے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔


شیئر

Related stories