اٹلی کے وزیر اعظم نے وبا پر کنٹرول سے متعلق بل پر دستخط کر دئیے

2020-03-02 16:29:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق یکم تاریخ کی رات کو اٹلی کے وزیر اعظم جیوسپی کونٹےنے نوول کرونا وائرس کوویڈ-انیس کی وبا پر کنٹرول سے متعلق ایک بل پر دستخط کردئیے ہیں ۔ بل کے مطابق اٹلی کے شہروں لومبارڈی اور وینیٹو سمیت وبا سے شدید متاثرہ علاقوں میں ریلیز اور کھیلوں سمیت تمام سرگرمیوں کو معطل کردیا جائے گا اور تمام اسکول آٹھ مارچ تک بند رہیں گے ، سینیما سمیت سیرو تفریح کے مقامات کو بھی بند رکھا جائے گا ،ساتھ ساتھ تمام طبی اہلکاروں کی چھٹیوں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ تاہم عجائب گھر وں، کیفیز اور ریستورانوں کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ اس کے علاوہ بل میں یہ بھی کہا گیا کہ اٹلی میں کام کرنے کے لچکدار نظام پر عمل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ مقامی وقت کے مطابق یکم تاریخ کی رات دس بجے تک اٹلی میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد سولہ سو چورانوے تک پہنچ گئی ہے ۔


شیئر

Related stories