چین کے علاوہ 64 ممالک میں کووڈ 19- سے متاثرہ 8774کیسز کی تصدیق
مقامی وقت کے مطابق دو مارچ کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ کووڈ 19- کے حوالے سے روزانہ رپورٹ کے مطابق چین کے باہر کل چونسٹھ ممالک میں کووڈ 19- سے متاثرہ 8774 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور ایک سو اٹھائیس ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔
گزشتہ روز کی رپورٹ کے مقابلے میں چین کے باہر 1598 نئے کیسز سامنے آ ئے ہیں اور مزید چھ ممالک میں کووڈ-۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈوس ادھنوم نے دو مارچ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت چین میں کرونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے ،تاہم گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں چین کے باہر نئے کیسز چین کے اندر نئے کیسز کے تقریباً نو گنا ہیں۔
ٹیڈروس نے کہا کہ جنوبی کوریا،اٹلی ،ایران اور جاپان کی صورتحال تشویشناک ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ٹیم ایران میں انسداد وبا کیلئے مدد و حمایت کے لیے پہنچ چکی ہے۔