جنیوا میں انسداد دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خاتمے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے موضوع پر عالمی سیمنار کا انعقاد

2020-03-03 17:32:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی تینتالیسویں کانفرنس کے دوران ، انسداد دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خاتمے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے موضوع پر عالمی سیمنار دو تاریخ کو جنیوا میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر شرکا نے انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے کامیاب تجربات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اس حوالےسے ممکنہ عالمی تعاون پر بات چیت کی ۔ جنیوا میں چین کے مستقل نمائندہ وفد کے

ا علی سفارتی عہدیدار جیانگ ڈوان نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں دنیا میں انسداد دہشت گردی کی صورت حال کافی سنگین ہے ۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سمیت عالمی برادری کو بنی نو انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کا بیڑا اٹھا تے ہوئے انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے لیے جامع اور مثبت اقداما ت اختیار کرنے چاہیئں ۔ اس کے ساتھ ساتھ شرکا نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سمیت کچھ مغربی ممالک اور میڈیا نے انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے حوالے سے دوہرا میعار اختیار کررکھا ہے،یہ رویہ انسداد دہشت گردی کے عالمی تعاون کے لئےنقصان دہ ہے۔


شیئر

Related stories