کرونا وائرس کے تناظر میں مشرقی بحیرہ روم کو انتہائی اہمیت دی جانی چاہیئے، عالمی ادارہ صحت

2020-03-04 12:05:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تین تاریخ کو جاری کردہ کوویڈ ۱۹ کے حوالے سے روزانہ رپورٹ کے مطابق وسطی یورپ کے وقت کے مطابق تین تاریخ کی صبح دس بجے تک چین کے علاوہ کل 72ممالک میں کوویڈ ۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10566 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 166 ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں چین کے علاوہ دیگر ممالک اور علاقوں میں 1792نئےکیسوں کا اضافہ ہوا اور متاثرہ ممالک میں اردن اور سعودی عرب سمیت آٹھ نئےممالک کا اضافہ ہوا۔

عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں مریضوں کے اضافے کو انتہائی اہمیت دی جانی چاہیئے۔

اسی روز عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈوس ادھنوم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مانگ میں اضافے ، ذخیرہ اندوزی اور غیرمناسب استعمال کی وجہ سے اب ساری دنیا طبی اختیاطی سازوسامان کی کمی کا شکار ہے۔ انہوں نے مختلف ممالک کی حکومتوں اور متعلقہ کاروباری اداروں سے ہنگامی طورپر عمل کرنے کی اپیل کی۔

علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت متعلقہ ممالک اور کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر متعلقہ سازوسامان کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے وبا سے شدید متاثرہ ممالک اور علاقوں میں احتیاطی سازوسامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھر پور کوشش کررہا ہے۔


شیئر

Related stories