متعدد ممالک میں نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششیں تیز
نوول کرونا وائرس کوویڈ-انیس کی وبا ان دنوں جنوبی کوریا ، جاپان ، ایران ، اٹلی اور دیگر ممالک میں پھیل رہی ہے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، جنوبی کوریا میں تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5382 ہوگئی ہے جن میں سے بتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جاپان میں ایک ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے ، جن میں "ڈائمنڈ پرنس کروزشپ" پر 706 مریض اور 12 اموات شامل ہیں۔ ایران میں مجموعی طور پر 2336 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور 77 اموات ہوچکی ہیں۔ اٹلی میں مجموعی طور پر 2502 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور 79 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
اس کے علاوہ ، لاطینی امریکہ اور کیریبین میں چھ ممالک: برازیل ، میکسیکو ، ایکواڈور ، ڈومینیکا ، ارجنٹائن اور چلی میں نئے کیسزکی اطلاع ملی ہے۔وبا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے یہ ممالک روک تھام اور کنٹرول کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جنوبی کوریا کی حکومت نے تقریباً 68.43 بلین چینی یوآن کا اضافی بجٹ مختص کیا ہے۔جاپان میں ، وبا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے محکمہ پولیس کے سوا جاپانی حکومت کے 13 صوبوں اور سرکاری دفاتر میں گھر سے کام کا طریقہ اپنایا گیاہے ۔ایران نے وبا کی روک تھام کے لئے چینی طریقہ کار کا فارسی میں ترجمہ کرکے عوام کے لئے جاری کیا ہے۔